پاکستان سٹاک مارکیٹ 10

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 4816 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 70 ہزار 511 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 9212 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 75 ہزار 353 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 141 رہی۔حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 19 کروڑ شیئرز کے سودے 134 ارب 99 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری 613 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 15 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں