پاکستانی طلبہ 343

پاکستانی طلبہ کے لئے مقبوضہ کشمیر 2021 تک مقبوضہ ہی رہیگا، اگلے سال نقشے میں شامل ہوگا

شہباز اکمل جندران۔۔۔
پاکستانی نقشے کی تبدیلی

حکومت پاکستان نے 4اگست 2020کو ملک کا نیا نقشہ جاری کردیا ہے۔نئے نقشے کے تحت بھارت کے زیر تسلط کشمیر کو پاکستان کا حصہ بیان کیا گیا ہے۔
پاکستانی نقشے کی تبدیلی

اورحکومت کی طرف سے سرکاری طورپر مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیئے جانے کے بعد تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے پابند ہو گیئے ہیں کہ بھارتی تسلط میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیں۔

تاہم پرائمری سے یونیورسٹی تک کے ملک کے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد طلبہ کے لئے یہ تبدیلی تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق ملک میں پرائمری سطح کے ایک کروڑ 94لاکھ، مڈل کے 65لاکھ، ہائی سکول کے 34لاکھ،ہائیر سیکنڈری سطح کے 15لاکھ، ڈگری لیول کے 9 لاکھ اور یونیورسٹی سطح کے قریب 15لاکھ طلبہ کی کتابوں میں پرانا نقشہ ہی پڑ گیا جائیگا۔اور 2021کی کتابوں میں نیا نقشہ شامل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بیان کیا جائیگا۔

اور سوشل سٹڈی، جغرافیہ اور مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں شامل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں