سندھ ہائی کورٹ 6

ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کیس، عدالت کا چھ ہفتوں میں واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ سینیٹری ورکرز کی پینشن اور دیگر واجبات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کے ایم سی کو چھ ہفتوں کے اندر درخواست گزاروں کے واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔

کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ملازمین کے لاکھوں روپے کے واجبات پراسس اور پری آڈٹ ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ سے 9 ارب 86 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پینشن کوئی رعایت یا خیرات نہیں بلکہ ملازم کا قانونی حق ہے اور اس کی ادائیگی میں تاخیر سرکاری اداروں کی ناکامی کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں