منگنی

ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدتِ صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب ان کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔اپنی پوسٹ میں ٹفنی نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ٹفنی نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میں میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے، میں شدت سے اپنی زندگی کے اگلے تمام باب مائیکل کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں اور پر جوش محسوس کررہے ہوں۔

دوسری جانب مائیکل بولس نے بھی انسٹاگرام پر اپنے اور ٹفنی کے رشتے کو پبلک کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا، اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی محبت سے منگنی کرلی ہے۔ٹفنی اور مائیکل کی پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ایوانکا بھی شامل ہیں۔