گور نر سندھ عمران اسماعیل

و زیر اعظم سے گور نر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ،کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ۔کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔