طارق فضل چودھری 10

وزیر پارلیمانی امور کا سعودی عرب کے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سعودی عرب کا اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سفر دنیا کے لیے باعثِ تقلید ہے۔شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی جانب گامزن ہے، سعودی وژن 2030 مملکت کی پائیدار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اخوت پر استوار ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب کو دائمی امن، خوشحالی، استحکام اور مسلسل کامیابیاں عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں