اسد عمر 213

ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

اتوار کو اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگست میں ویکسی نیشن کے پلان میں مزید تیزی لائی جائے گی، اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں