طارق فضل چودھری 17

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سپین کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپین کی ٹیم غیر معمولی ٹیلنٹ، پختہ عزم اور شاندار ٹیم ورک کی بدولت چیمپئن بنی ہے ۔

پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے مستقبل میں بھی سپین کی مزید کامیابیوں اور شاندار فتوحات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کو بھی ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر پوری انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،

ٹورنامنٹ نے فٹ بال کی دنیا کو متحد کرنے کی طاقت کو بہترین انداز میں پیش کیا، فیفا ورلڈ کپ نے دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں اور قوموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا انعقاد فٹ بال کے خوبصورت کھیل کا ایک حقیقی اور یادگار جشن ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں