اسحاق ڈار 7

وزیر خارجہ کی سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب گنازیو کیسس سے ٹیلیفونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کوسوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دونوں رہنماں نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں جلد ہی خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں