ہندوبرادری 270

وزیر اعظم کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد، نیک تمنا ﺅ ں کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنا ﺅ ں کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔

واضح رہے اتوار کو دنیا بھر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منا یا ، پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا ،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ۔ دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں