وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے درمیان ویڈیو لنک رابطہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لا ئن) عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے خلاف اقدامات میں پاکستان کی تعریف سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کی مدد کے حوالے سے ڈبلیوا یچ او کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سہولیات کی فراہمی کے لئے سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کی ہے۔