عطا اللہ تارڑ 22

وزیر اطلاعات کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد اور ذو الفقار علی بھٹو ، ڈاکٹر قدیر خان ، سائنسدانوں اور افواج پاکستان کے کر دار کی تعریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ تاریخی دن تھا جب قائد محمد نواز شریف نے عالمی دبائو، معاشی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کو ترجیح دی۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم تکبیر آتا ہے تو دادا جان مرحوم صدر محمد رفیق تارڑ کی وہ باتیں یاد آتی ہیں جب وہ 28 مئی 1998ء کو آنکھوں میں خوشی کے آنسوئوں کے ساتھ یہ کہہ رہے تھے کہ ”آج پاکستان نے اپنے دفاع، وقار اور آزادی کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا لیا ہے”، یہ وہ تاریخی دن تھا جب قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی دبائو، معاشی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کو ترجیح دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند جیسے اپنے عظیم سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں