لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے دنیا نیوز کے چیف نیوز ایڈیٹر جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال انسان کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے، ماں کا رشتہ دنیا میں واحد رشتہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ماں ہی ہمیں اچھا انسان بناتی ہے اور اس کی کمی کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جمشید بٹ اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔









