شہباز شریف 90

وزیرِ اعظم کی پاک فضائیہ کی یو کے میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی یو کے میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ائیر شو میں ایوارڈز جینتے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے JFـ17 تھنڈر بلاک سی اور Cـ130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویڑن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارگردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں