حمزہ شہباز 141

وزیراعلی حمزہ شہباز کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ایڈوائس گورنر کو بھیجوا دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی محکمہ قانون کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو چارج دینے کی ایڈوائس کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں