مریم نوازشریف 8

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم اور دیگر انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج اور دیکھ بھال کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں