وزیراعظم 147

وزیراعظم کی برطانوی کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارکباد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی کنگ چارلس دوئم کو تخت نشینی پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی جانب سے بادشاہ چارلس دوئم کو تخت نشین ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ برطانوی عوام بادشاہ چارلس دوئم کے دور حکومت میں ترقی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں