وزیرِاعظم 156

وزیراعظم کا 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں ستر سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں