وزیراعظم

وزیراعظم نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مسئلہ کے زمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔