شہباز شریف 51

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری افتحار نذیر اور محمد افضل کھوکھر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری افتحار نذیر اور محمد افضل کھوکھر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری افتحار نذیر اور محمد افضل کھوکھر نے ملاقات میں اپنے حلقوں سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔

دونوں ارکان نے وزیراعظم کو متعلقہ حلقوں میں جاری فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں