وزیراعظم

وزیراعظم سے چینی وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع وئی فینگ ہی نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات میں مصافحہ کے لیے دلچسپ انداز اپنایا۔ عمران خان اور وئی فینگ ہی نے ہاتھ ملانے کے بجائے بازو ٹکرا کر خوش آمدید کہا، اس دوران دونوں ممالک کے اعلی سول اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اور سیکریٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ اس اہم بیٹھک کے دوران پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔