اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کی ہے کہ وزرا اپنے گیس اور بجلی کے یوٹیلٹی بلز خود ادا کرتے ہیں، انہیں ملنے والے 400 لیٹر پٹرول میں کمی کرکے 200لیٹر کردیا گیا ہے۔
اتوار کو قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا کے گھروں کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی حکومت نہیں ہم خود کرتے ہیں، وزرا کو 400 لیٹر پٹرول ملتا تھا جو بچت اقدامات کے تحت کم کرکے پہلے ہی 200 لیٹر کردیا گیا ہے،200 لیٹر پیٹرول کے علاوہ وزرا کوئی چیز نہیں لے رہے۔
اگر ممبران پیٹرول کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہوسکتی ہے۔









