امیر مقام 41

(ن) لیگ کی قیادت نے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے، اسے کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،امیر مقام

سکردو (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے، اسے کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔وہ عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)سکردو کے زیرِ اہتمام حلقہ نمبر 2، سکردو میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، امیدوار حلقہ نمبر 1 سکردو و جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اکبر تابان، امیدوار حلقہ نمبر 2 سکردو امتیاز حیدر کاجو، ترجمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اشرف صدا، حاجی سعید بلتستانی، ضلع سکردو مسلم لیگ (ن) کے صدر حاجی شفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں گلگت بلتستان میں بے مثال ترقیاتی کام انجام دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے،یونیورسٹی آف بلتستان کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ قراقرم یونیورسٹی کے ہنزہ،دیامر اور غذر کیمپس بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ترقیاتی وڑن کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ شمسی توانائی (سولر انرجی) کے منصوبے، دانش سکول، تعلیمی وظائف، لیپ ٹاپ سکیمیں اور ہاؤسنگ سکیمیں نوجوانوں اور عوام کی فلاح کے لیے حکومت کے اہم اقدامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابی آفات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کے خصوصی امدادی و بحالی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کی مدد اور نقصان زدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گلگت بلتستان میں ترقی اورخوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے، اسے کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری جماعت کا پختہ عزم ہے کہ ترقی، عوامی فلاح اورخوشحالی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے اور خطے کے عوام کو بہتر تعلیم، صحت، روزگار، سیاحت اور جدید بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ گلگت بلتستان کا حق ہے اور اس کا تذکرہ حال ہی میں میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے کیا ہے کہ این ایف سی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے۔

اب یہ حق دینا ہماری پارٹی کا نصب العین ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے دانشمندانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کی بحالی کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم ملکی دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر اپنی طاقت، عزم اور قومی یکجہتی کا ثبوت دیا۔

انجینئرامیر مقام نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔انجینئرامیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک خوبصورت اور منفرد سیاحتی خطہ ہے، جس میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، بلند و بالا پہاڑوں اور دلکش وادیوں کی وجہ سے ہی منفرد نہیں بلکہ یہاں کے عوام اپنی مثالی مہمان نوازی، خلوص، محبت اور شاندار ثقافتی…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں