انوار الحق کاکڑ 104

نگران وزیر اعظم کا دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دھشتگردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسزکے 6 جوان ملک و قوم کا فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاک فوج کے ان جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمارے ملک سے دہشتگردی کی عفریت کا جلد خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں