اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق وہ ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








