عدالت 8

نو مئی جلا ئوگھیرا ئومقدمات، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور نے نو مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات میں علیمہ خان، عظمی خان، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت جمشیدچیمہ ، جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی۔دو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوںکے دو ججز نے نو مئی کے مختلف جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران علیمہ خان ، عظمی خان ،اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی ۔

عدالت نے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے سمیت نو مئی کے دوران پیش آنے والے دیگر واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں