نمیر خان 17

نمیر خان نے درِ نجات کے زامل پر تنقید کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے درِ نجات میں اپنے کردار زامل پر تنقید کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے۔ ڈرامہ سیریل درِ نجات میں نمیر خان زامل کا کردار نبھا رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے کردار پر تنقید کے لیے ہانیہ عامر کے گانے پابلو کے بول استعمال کرلیے ہیں۔

انہوں نے ہانیہ عامر کے گانے پابلو کے بول کا حوالہ دیا جن میں یہ سطور شامل ہیں پتر بہہ، تھوڑا ساہ لے، ایتھے سارے انسان نے، ہونا سب دا حساب اے، رہنا سکھ تو اوقات وچ۔یہ کہانی بظاہر زامل کے کردار میں آنے والی حالیہ تبدیلی پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ معلوم ہوتی ہیں کیونکہ مذہبی طرز زندگی اپنانے کے بعد وہ دوسروں کے بارے میں زیادہ تنقیدی رویہ اختیار کرنے لگا ہے۔

عمیرہ احمد کی تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل درِ نجات کی کاسٹ میں شہریار منور، در فشاں سلیم، سحر ہاشمی، رومیسہ خان، ثانیہ سعید، فاران طاہر، دانیہ انور، صبا حمید جیسے نامور اداکار اہم کرداروں میں شامل ہیں۔درِ نجات تھریز انٹرٹینمنٹ کا پہلا ڈرامہ ہے جسے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے 9 ستمبر کو اپنا پہلا گانا پابلو ریلیز کیا تھا جس کی تعریف گلوکار عاصم اظہر نے بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں