مراد علی شاہ 35

نرسز انسانیت کی خدمت، ایثار اور ہمدردی کی روشن مثال ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر نرسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسز انسانیت کی خدمت، ایثار اور ہمدردی کی روشن مثال ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں نرسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں وہ فرنٹ لائن ہیروز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض اور ہنگامی حالات میں نرسز نے مثالی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نرسز کے لیے بہتر ورکنگ ماحول، پیشہ ورانہ تربیت اور مراعات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبہ صحت میں مزید بہتری کے لیے نرسنگ اسٹاف کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قوم اپنی نرسز کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انٹرنیشنل نرسز ڈے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں