سید ناصر حسین شاہ 43

سانحہ 12مئی کے ذمہ داروںکو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے تھا ،سید ناصر شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا اور اس سانحے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں قیمتی جانوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں ہو رہی اور اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے کیونکہ وزیراعلی انکوائری کروا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سفارش چلتی تو ان کا اپنا بیٹا فیل نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹری ورکر اور ریلوے انجن ڈرائیور جیسے امیدوار بھی امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں اور نچلی سطح کی بلدیاتی قیادت کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں اور فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں