شیخ رشید

میں کابینہ میں کہتا رہا اسمبلیاں توڑدیں انتخابات میں جائیں’ شیخ رشید

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے خوف وہراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر انتخابات کے لئے ریفرنڈم تھا،اعظم سواتی کی گرفتاری انتخابات سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراء عوام میں نہیں جاسکتے اورگھروں میں قیدوبندہیں ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں،اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہوں گی اور اپریل میں عام انتخابات ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ میں پہلے ہی کابینہ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور انتخابات میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے انتخابات کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔