اداکارہ نینا بلیک 61

میں بچپن سے ہی اپنی رنگت کی وجہ سے کافی تنقید برداشت کرتی آئی ہوں،نینا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میںاپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نینا بلیک نے گہری رنگت، شوبز انڈسٹری کے رویے اور اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

اس سوال کے جواب پر نینا نے کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنی رنگت کی وجہ سے کافی تنقید برداشت کرتی آئی ہوں، میں شروع سے ہی اسپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتی تھی تو کھبی اپنی گہری رنگت کو سنجیدہ نہیں لی.

آٹھویں جماعت میں پہلی دفعہ سوشل میڈیا اکانٹ بنایا، اس اکانٹ پر اپنے نام کے ساتھ بلیک لگایا اور تب سے یہ میرے نام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ادکارہ نے مزید کہا کہ نینا بلیک ہی ان کا حقیقی نام ہے۔نینا نے شوبز کا سفر او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے شروع کیا، انہوں نے ہدایتکار کاشف نثار کی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم سے شروعات کی تھی۔

اداکارہ نے بتایاکہ مجھے ویب سیریز قاتل حسیناں کے نام میں لیڈ رول کی آفر کی گئی تھی لیکن پھر میرا کردار کسی اور اداکارہ کو دے دیا گیا، اس کی جگہ مجھے ایک سائیڈ کریکٹر آفر کیا گیا جو میں نے قبول کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں