میگن مورونی 13

میگن مورونی نے طبیعت خراب ہونے پر کنسرٹ وقت سے پہلے ختم کر دیا، روتی ہوئی اسٹیج سے اتر گئیں

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)امریکی گلوکارہ میگن مورونی پرفارمنس کے دوران اچانک روتی ہوئی اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 28سالہ میگن مورونی کا کنسرٹ بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات امریکی شہر ڈینور میں میگن مورونی کی طبیعت پرفارمنس کے دوران خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعد ازاں گلوکارہ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا، میں زیادہ بیمار تھی، مجھے لگا تھا کہ میں صحت یاب ہو جاں گی لیکن 2گانوں کے بعد مجھ سے یہ شو کرنا ممکن نہیں رہا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میگن بیماری کی وجہ سے اپنی پرفارمنس جاری رکھنے سے قاصر ہیں اور ہمیں اس وقت ہی شو ختم کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں