چینی صدر 13

میڈیا کی اصلاحات میں مصنوعی ذہانت کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) پانچویں گلوبل میڈیا انوویشن فورم کے انعقاد کے موقع پر، CGTN کی جانب سے عالمی ناظرین کے درمیان ایک سروے شروع کیا، جس کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ جواب دہندگان کی اکثریت کے نزدیک میڈیا کی اصلاحات میں مصنوعی ذہانت کا کردار اہم ہوتا جا رہا ہے۔

سروے میں، 78.2 فیصد شرکاء نے رائے دی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا کی رپورٹنگ کے طریقہ کار میں گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جن میں ایڈیٹنگ، الگورتھم کی بنیاد پر مواد کی سفارش، شخصی تقسیم اور مواد کی خود کار تخلیق شامل ہیں۔

سروے کے مطابق 71.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں تہذیبی ورثے کے تحفظ اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار مزید بڑھ جائے گا۔خاص طور پر زبان و ثقافت کے درمیان بغیر رکاوٹ نشریات، ناپید ہوتی ہوئی زبانوں اور مقامی ثقافت کی حفاظت، ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن اور ذہین بیانیے کے فروغ کے حوالے سے میڈیا سے زیادہ توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

سروے میں شریک افراد نے معلومات کی درستگی، مصنوعی ذہانت کے باعث انسانی تخلیقی صلاحیتوں کے متاثر ہونے اور ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال سمیت دیگر ممکنہ خطرات کے حوالے سے تشویش کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں