میٹرک 129

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) میٹرک امتحان میں مکمل یا مختلف مضامین میں فیل طلبہ ستمبر 2023ء میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے،میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک امتحان میں مکمل یا مختلف مضامین میں فیل طلبہ ستمبر 2023 میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔

میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔امیدوار 12 اگست تک بورڈ کو آن لائن داخلہ بھجواسکیں گے۔سنگل فیس کے ساتھ 12 اگست اور ڈبل فیس کے ساتھ 16 اگست تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا۔ٹرپل فیس کے ساتھ 19 اگست تک داخلہ وصول کیا جائے گا۔نئی پالیسی کے مطابق فریش امیدوار بھی امتحان دے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں