حنیف عباسی 104

میرا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا،حنیف عباسی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔حنیف عباسی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں