سلیم مانڈی والا 68

میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، قوم کو ان پر فخر ہے،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، قوم کو ان پر فخر ہے۔

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والانے کہاکہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شمالی وزیرستان میں 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، قوم کو ان پر فخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے شہیدوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کی، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ شہیدوں کی قربانیوں نے وطن کی سلامتی کو مضبوط بنایا، ہم ان کے احسان مند ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر شہید ایک ہیرو ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں