میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)میانوالی شہر میں دودھ مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، شہری سراپا احتجاج، چوک کوہاٹیاں سے لے کر چوک موتی مسجد اور گلی بینک سے لے کرتھلہ شیرمان خیل تک بلوخیل روڈ کے گرد ونواح میں دودھ فروشوں کی دکانیں اور ہوٹلز موجود ہیں ان پر دودھ فروشی کا بھی کاروبار ہوتا ہے .
ان دکانداروں نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر رکھا ہے ان دکانوں اور ہوٹلز پر دودھ فی لیٹر 240, 270 اور 170 روپے فروخت ہو رہا ہے، ایک جیسا دودھ اور ریٹس الگ الگ مگر ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے، جبکہ سارا سارا دن پیرا فورس کی گاڑیاں بھی روڈز پر دندناتی پھرتی ہیں مگر مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیتی ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی اور روزانہ کی بنیاد پر دودھ کے نرخوں کی پرائس لسٹ جاری نہیں کرتیں.
جس کیوجہ سے دودھ فروش من مانے ریٹس پر کھلے عام دودھ فروخت کر رہے ہیں جس پر غریب شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، لھذا ضرورت اس امر کی ہیکہ ضلع انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر دودھ فروخت کرنے والوں کو ریٹس لسٹ فراہم کرکے ضلع انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹس پر دودھ فروخت کا پابند بنائے، خلاف ورزی کے مرتکب دودھ فروشوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کرنے کیلئے پیرا فورس کو احکامات جاری کئے جائیں۔









