مونس الہی 136

موجودہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے کے بجائے اپنی کرسی پر ہے،مونس الہی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے کے بجائے اپنی کرسی پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مونس الہی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے، ہمیں غیر معمولی گرمی، جنگلات میں آتشزدگی، کم بارشوں، کم پانی، کم زرعی پیداوار کا سامنا ہے۔ مونس الہی نے مزید کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ ہمیشہ کی طرح اپنی کرسی بچانے پر ہے عوام کو ماحولیاتی آفات سے بچانے پر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں