سونا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا 700روپے سستا ہو گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں28ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1818ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کی کمی سے فی اونس سونا1لاکھ 35ہزار300روپے ہو گیا جبکہ600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار998روپے پر آ گئی ۔