لندن (ر پورٹنگ آن لائن)ملکہ الزبتھ دوئم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد بکنگھم پیلس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس پر یکم مارچ کو سینٹ ڈیوڈ ڈے کے موقع پر ملکہ کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیاہے۔
ملکہ الزبتھ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ’ہمارے تمام فالوورز جو ویلز اور پوری دنیا میں جشن منا رہے ہیں اْنہیں سینٹ ڈیوڈز ڈے مبارک ہو’۔









