ایمان فاطمہ 9

ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے اپنے فالوورز سے ایمان کو بھی اسی طرح محبت اور سپورٹ دینے کی درخواست کی۔ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، تاہم بعدازاں ان کی ویڈیوز میں موجودگی کم ہو گئی تھی۔اب اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹنٹ بنا سکیں گی، تاہم چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں