سندھ ہائی کورٹ 10

ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ شکیل صدیقی کو مکمل علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل قیدی شکیل صدیقی کے علاج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اہلخانہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مکمل علاج و معالجے کے لیے کراچی منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔عدالت نے یہ حکم حیدرآباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد جاری کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شکیل صدیقی 2015 سے جیل میں قید ہے اور اسے ملٹری کورٹ نے مختلف الزامات میں 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم گزشتہ چند ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے، تاہم جیل میں علاج کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں اور جیل انتظامیہ نے اسے مؤثر طبی سہولت فراہم نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کو فوری طور پر جیل سے باہر کسی اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے، جس پر عدالت نے علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں