فاروق ستار 120

معاملات طے پا گئے،عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیے، معاملات طے پاگئے، عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان تنظیمی عہدیداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے، کراچی اور حیدر آباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے، عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، فاروق ستار کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں