تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایک مسلح شیعہ گروپ نے ایک اسرائیلی روسی شہری خاتون کو عراق میں قید کر رکھا ہے۔ خاتون زندہ ہے اور اسرائیل عراق کو اس کی حفاظت کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے انکشاف کیا کہ یہ خاتون علمی شعبے میں کام کرتی ہے اور چند ماہ قبل عراق میں لاپتہ ہو گئی تھی۔
خاتون شیعہ حزب اللہ بریگیڈز کے زیر حراست ہے۔ مغوی خاتون کا نام الزبتھ تسرکوف تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے الزبتھ تسرکوف کی حالت کے بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔









