لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جنرل ہسپتال پہنچ گئیں، تفصیلات کے مطابق مریم نواز نےجنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کی،
اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے مریم نواز کو رضوانہ کے متعلق بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ
بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے،مریم نواز کے ہمراہ پرویز رشید اور عظمی بخاری بھی موجود تھے.









