مریم نواز 175

مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل پیر کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

مریم نواز دورے کے دوران ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہوں گے۔ مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔

واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں