محکمہ ہائر ایجوکیشن 172

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مزید دو ہزار کالج انٹرن مانگ لئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مزید دو ہزار کالج انٹرن مانگ لئے۔ وزیر اعلی نے اس سے قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لئے تین ہزار کالج انٹرن منظور کیے تھے۔ محکمہ ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تین ہزار سے گزارہ نہیں ہوتا جبکہ مزید دو ہزار کالج ٹیچرز انٹرن دئیے جائیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔کالجز میں کالج ٹیچرز کی ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سمری پر ورکنگ شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں