ماڈل نایاب کے قتل 239

ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، سوتیلے بھائی نے گلا دبا کر موت کی نیند سلایا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا جس نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر ماڈل کو موت کی نیند سلا دیا۔ ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، ملزم اسلم نے سوتیلی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے پہلے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھر کپڑے اتارے تاکہ زیادتی کا رنگ دیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے، نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ماڈل نے سال 2015 میں ریلیز ہونے والے مشہور پنجابی گانے گڈی تو منگا لے۔۔۔ تیل میں پواندی آں میں ماڈلنگ کی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں