مارکس اسٹوئنس 101

مارکس اسٹوئنس کا ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی کرکٹر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

مارکس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

مارکس اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں ان کا متبادل شامل کیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں