ہائیکورٹ 5

لاہور ہائیکورٹ کا سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو ایک ماہ میں بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او فیصل آباد کو سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو ایک ماہ میں بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس طارق ندیم نے طالبہ بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ طالبہ کی والدہ فوزیہ کی جانب سے ایڈووکیٹ مریم عائشہ شیرازی نے دلائل دئیے ، درخواست گزار کے مطابق طالبہ ایمان وارث اسلامیہ کالج عید گاہ روڈ فیصل آباد میں زیر تعلیم ہے،سات اپریل 2026ء کو ایمان وارث کو والد کالج چھوڑ کر آئے،والد جب بچی کو لینے گئے تو بچی وہاں نہیں ملی،بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا،

پولیس تفتیش میں پتہ چلا کہ بچی بورے والا میں منیرہ بی بی نامی خاتون کے قبضہ میں ہے،بچی کی عمر 17سال اور نابالغ ہے،استدعا ہے کہ عدالت بچی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سی سی پی او فیصل آباد کو سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو ایک ماہ میں بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں